فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر آج پھر تین مبینہ مقابلوںمیں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ ثاقب ریاض نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈینگہ پھاٹک کے قریب ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوںنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام نوید صدیق ولد صدیق بتایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جو کہ 36مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا ، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو احسن ولد سلیم سکنہ سدھار اور تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ظفر اقبال ولد اکبر سکنہ219ر۔ب ککوآنہ اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔




