مبینہ ڈکیت کیخلاف پولیس کی کارروائی،29لاکھ کی نقدی برآمد،2ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پولیس تھانہ رجانہ پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، 2ملزمان گرفتار، 29لاکھ 35ہزار روپے نقدی و مویشی گائے بکریاں و دیگر چوری شدہ سامان برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ رجانہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ خالد محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ صابر رحمان ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان: مسرور ولد عبدالغفور سکنہ 262 گ ب،علی حسن ولد عبدالغفور سکنہ 264 گ ب، کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 29 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی مویشی گائے بکریاں و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں