لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ زینب مظہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی محبت میں دھوکا ملا، بے وفائی پر انہیں کافی تکلیف ہوئی لیکن اب وہ سنبھل چکی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریڈیو سے بطور میزبان کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس وقت وہ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں، ان کے مطابق انہوں نے ریڈیو پر لو گرو نامی شو کیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا، لوگ اس میں فون کرکے محبت کے مشورے تک مانگتے تھے۔




