لاہور(بیورو چیف)دفتر محتسب پنجاب نے موثر کارروائی کرتے ہوئے 72شہریوں کو 10 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی۔ترجمان کے مطابق شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجاب سے رجوع کیا تھا جس پر ادارے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔محتسب پنجاب کی مداخلت کے بعد متاثرہ شہریوں کو ان کے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کر دی گئی۔شکایت کنندگان نے موثر داد رسی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا۔




