محتسب پنجاب کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور مہم چلانے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سروسز فراہم کرنیوالے اداروں کے متعلق بریفنگ لی۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائر یکٹر ریحانہ یاسمین،ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیب بھٹی، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر،ڈسٹرکٹ آفیسر ویمن پروٹیکشن کنول شہزادی،این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔خاتون محتسب پنجاب نے محکمہ سماجی بہبود کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہراسگی سے بچانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا پروگرام دیا۔ انہوں نے مختلف اداروں کا دورہ بھی کیا اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے اداروں کے سربراہان نے بعض تجاویز بھی پیش کیں۔ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مسز شہناز بشیر اور سابق ای ڈی او سوشل ویلفیئر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں