لاہور (بیوروچیف) دفتر محتسب پنجاب نے تین ماہ کے دوران 17شہریوں کو گروپ انشورنس کی مد میں مجموعی طور پر 56 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ شہریوں نے سرکاری محکموں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجا ب سے رجوع کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر محتسب پنجاب نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو ان کے واجبات ادا کر دیے گئے۔ واجبات کی بروقت ادائیگی اور شکایات کے موثر ازا لے پر شہریوں نے محتسب پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔




