محرم الحرام امن محبت ‘بھائی چارے کا درس دیتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور10 محرم الحرام کو نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی کی شہادت کا دن ہے اسکے منانے سے امن محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام کا تقاضہ ہے کہ ان ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضابرقرار رکھنے کیلئے اتحاد ،اتفاق ،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ اسلام و ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد میں رخنہ اندازی کرکے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں جسے ناکام بنانے اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر محب وطن تاجر اورشہری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور ایک دوسرے سے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے پولیس وضلعی انتظامیہ اور محرم الحرام کی ڈیوٹی کرنے والے تمام اداروںسے بھر پور تعاون کی روایت کوزندہ رکھتے ہوئے ان ایام میں اتحاد ،اتفاق ،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد نے شہر بھر کے تاجر ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ امن سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت وضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی نہ صرف خود پابندی کریںبلکہ دوست احباب اور دیگر تمام لوگوں سے اسکی پابندی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا کوئی بھی شہر فرقہ واریت یا فسادات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں