محرم الحرام صبر و تحمل کا درس دیتا ہے’ فیصل کریم کنڈی

پشاور(بیورو چیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار، قربانی، حق گوئی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک عظیم پیغام ہے کہ حق اور سچائی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی جا سکتی ہے۔ حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی، عدل و انصاف کے قیام اور باطل کے خلاف جدوجہد کے لیے اپنی جانوں، مال اور اپنے پورے خاندان کی قربانی پیش کرکے رہتی دنیا تک کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں