لاہور(بیورو چیف)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے لاہور ریجن وائٹس اور ملتان ریجن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور وہ 51 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔لاہور ریجن وائٹس نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان زین، اوپنر وقار حسین کو آٹ کرکے ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ بولر 21 ویں صدی میں (جنوری 2001 سے) فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 یا اس سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے صرف تیسرے بولر بن گئے ہیں، فہرست میں میں عبدالرف (57) کے ساتھ پہلے اور جیمز اینڈرسن (55) کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔




