محمد فاروق زاہد ممبر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نامزد

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد میں محمد فاروق زاہد کو بطور بورڈ ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس حوا لے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) ایکٹ 2025کے تحت حاصل اختیارات استعما ل کرتے ہو ئے محمد فاروق زاہد، سینئر ہیڈ ماسٹر (BS-18)، گورنمنٹ ہائی سکول 253-RB فیصل آباد، کو بطور بورڈ ممبر نامزد کیا ہے۔ وہ اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول شیخ کالونی فیصل آباد میں پرنسپل (BS-20) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔محمد فاروق زاہد کی نامزدگی ان سروس ہیڈماسٹر کیٹیگری میں اپنے موجودہ پے اسکیل اور تنخواہ کے ساتھ کی گئی ہے۔ وہ 14 اکتوبر 2026 سے تین سال یا مجاز اتھارٹی کی خواہش تک، جو بھی پہلے ہو، بورڈ ممبر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں