فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 3کروڑ سے زائد کے نادہندہ میثاق المال کو سیل کر دیا اور پلازہ کے داخلی وخارجی راستوں پر واقع دکانوں کو بھی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل کی سربراہی میں ای ٹی اوز مقصود’ عبدالمومن نے انسپکٹرز عاصم یوسف’ رائے خرم شہزاد وغیرہ نے شیخوپورہ روڈ پر واقع میثاق المال پلازہ کی انتظامیہ کو نوٹس بھجوائے جو کہ عرصہ دراز سے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ تھی اور ان کے ذمہ مجموعی طور پر 3کروڑ 16لاکھ 31ہزار کی رقم واجب ادا تھی، جو کہ ادا نہ کر رہے تھے جس پر ڈائریکٹر ایکسائز کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میثاق المال پلازہ اور اس کے داخلی وخارجی راستوں پر دکانوں کو بھی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا۔ ایکسائز ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی پر پلازہ کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔




