لاہور (بیوروچیف) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب نے بغیر اجازت سوشل میڈیا پر رائے دینے پر پابندی عائد کر دی۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس کے سوشل میڈیا استعمال پر نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی تفصیلات کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ملازمین کو سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔جاری کردہ مراسلہ کے مطابق حکومتی موقف کے خلاف پوسٹ یا بیان دینا خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔غیر مجاز معلومات شیئر کرنا قابلِ سزا عمل ہوگا، ہدایات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب نے مراسلہ تمام میڈیکل یونیورسٹیز ، کالجز ، ٹیچنگ ہسپتالوں و انسٹی ٹیوشنز کو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کو حکومتی مفاد کے خلاف تصور کیا جائے گا۔




