مخالفین نے تاریخ پیشی پر آتے نوجوان کو قتل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان نے تاریخ پیشی پر آئے ہوئے مخالف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سعد پور کا رہائشی 26سالہ سجاد ولد محمدریئس موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی کیلئے آ رہا تھا کہ جب وہ646 گ ب کے قریب پہنچا تو گھات لگائے مسلح ملزمان اسد نیازی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ گولیاں لگنے سے سجاد بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔لنڈیانوالا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں