مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق،3شدید زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) 2مختلف حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق’ باپ بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے امانت ٹائون میں جانوروں کیلئے شیڈ کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران زیر تعمیر شیڈ کا گاڈر سلپ ہونے پر چھت زمین بوس ہو گئی حادثہ میں 1 مزدور شہباز جاں بحق ہو گیا جبکہ 50سالہ اقبال اور اس کا بیٹا عتیق زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے حادثہ میں جنڈ والی بائی پاس کھرڑیانوالہ کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا 70سالہ شخص حنیف موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 22سالہ مہاد کو شدید چوٹیں آئی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثات پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں