میلاد کمیٹی ماموں کانجن کا ربیع الاول کے حوالے سے شیڈول

ماموں کانجن(نامہ نگار) جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بھر پور انداز سے منانے کے حوالہ سے میلاد کمیٹی ماموں کا نجن کے زیراہتمام جامعہ عزیزیہ رضویہ مظہرالسلام میں اہلسنت والجماعت بریلوی مسلک کے علما کرام کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر میلاد کمیٹی حاجی محمد ظفر قادری منعقد ہوا،جس میں ربیع الاول کے جلسے جلوسوں اور چرچم کشائی کے شیڈول کا اعلان کیاگیا تفصیلا ت کے مطابق ماموں کانجن کے بریلوی مسلک کے علما کرام کا امسال جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم بھر پور انداز میں منانے کیلئے ایک بھرپور اجلاس مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی محمد ظفر قادری کی زیر صدارت مدرسہ جامعہ عزیزیہ رضویہ مظہرالسلام لال ترہانہ روڈ میں منعقد ہوا جس میں شہر اور ملحقہ دیہات کے درجنوں بریلوی مسلک کے علما کرام نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ16اگست اتوار کو بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن کے اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں جامع مسجد والدین کریمین محمد ۖ سے مشعل بردار ریلی نکالی جائیگی۔ جو براستہ کلمہ چوک چونگی نمبر5 جامعہ مسجد میرالنبیۖ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی، 22 اگست کو میلاد کمیٹی کے زیر انتظام بعد نماز ظہر نکالا جائیگا،10ربیع الاول کی صبح آٹھ بجے جامعہ عزیز یہ رضویہ مظہرالسلام سے میلاد جلوس نکالا جائیگا جو لکڑ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں