مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی

ساہیوال ( بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ریجنل پولیس آفیسر رانا ایازسلیم نے محرم الحرام کے جلوس ومجالس کے روٹس کا ضلعی و پولیس حکام کے ہمراہ تفصیلی دورہ اور انسپکشن کیا۔ اس موقع پرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ریجنل پولیس آفیسر رانا ایازسلیم نے جلوس روسی پر سٹریٹ لائٹس، بیچ ورک، صفائی اور سیوریج لائنو ں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے اور ہوئے کہا کہ لائسنس داران کے مسائل اور انکی شکایات کا محرم الحرام سے قبل مکمل ازالہ کیا جائیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے حکام عزاداران اور لائسنس داران کو تمام ضروری سہولیا ت کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔ کمشنر نے کہا کہ جلوس روٹس پر صفائی، سیوریج اور تجاوزات سے متعلق مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جبکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ آر پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر اولیاء میں مالی امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شر پسندی، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ریاست ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے انتظامات اور لائسنس داران کی سہولت کے لیے تمام تیاریاں پر وقت مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ جلوس روٹس پر مختلف ضلعی محکموں کے خصوصی کیمپ بھی قائم کیے جارہے ہیں دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت ریلیوں اور جلوسوں، اسلحہ کی نمائش اور قانون کی خلاف درزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں