مردان میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

مردان (نامہ نگار) خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے جبر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر کاٹلنگ روڈ پر کریش ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کر دی گئی ہے۔طیارہ حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں