مرکزی میلاد کمیٹی کی سالانہ محفل پاک ،عید میلاد النبییۖ کی تیاریاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام محافل میلاد کے حوالہ سے سالانہ اصلاحی اجلاس مقامی مارکی ناولٹی پل چوک، سمندری روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ 2 ستمبر کو دھوبی گھاٹ پارک محفل میلاد مصطفی اور جشن عید میلاد النبی ۖ انتظامات کے حوالے سے اصلاحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔اس بابرکت محفل پاک سے الحاج منیر احمد نورانی،مفتی وسیم شوکت سیفی،قاری محمد قاسم وقار سیالوی،حاجی شیخ ظہیر احمد چشتی،شیخ قدیر احمد ظہیر، حاجی لیاقت علی تنویر،علامہ پیر محمد اشرف شاد،رائے ناصر نقشبندی،مفتی شفیق الرحمن و دیگر علما کرام مشائخ نے خصوصی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد آصف قادری سمیت درجنوں جید علما کرام، نعت خواں اور احباب محبت نے خصوصی شرکت کی اور بارگاہ رسالت میں نعت کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔محفل کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مرکزی صدر میلاد کمیٹی فیصل آباد الحاج منیر احمد نورانی نے دور دراز سے آنے والے تمام مہمانوں اور شرکا ء کا شکریہ ادا کیا،آخر پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں