مریضوں کوبروقت علاج کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہلالِ احمر ہسپتال IIکا دورہ کیا اورہسپتال کے انتظامی و طبی امور کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے مختلف شعبوں میں جاکرمریضوں کے لئے دستیاب علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور ان سے علاج معالجے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔محمد نعمان صدیق نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے اور تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت علاج، مناسب طبی سہولیات اور بہتر ماحول کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے طبی و انتظامی امور کی موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں