مریم نواز شریف کا غیر ضروری پولیس پروٹوکول ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور ( بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر ضروری پروٹوکول کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزراء ، ایڈوائزر ،سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کے ساتھ آئندہ مستقل پولیس سکواڈ تعینات نہیں ہوگا، پارلیمانی سیکرٹری ،سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ،ایم پی اے بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے، گورنمنٹ افسران یا پرائیویٹ افراد بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے۔سرکاری گاڑیوں پر بغیر اجازت فلیگ اسٹاف یا سرکاری پرچم لگانے کی پابندی ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر مجاز پولیس سکواڈ برداشت نہیں ہوگا، آئی جی پنجاب اور پولیس افسران احکامات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔اجازت کے بغیر،غیر مجاز اور مستقل مقرر پولیس سکواڈ واپس بلائیں، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں