فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین سٹی کی جنرل سیکرٹری رانا کوثر شانی نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے اور عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے،جو سرمایہ کار پہلے پاکستان میں سرمایہ لگانے سے ہچکچاتے تھے، اب اعتماد کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ راناکوثرشانی نے اپنے بیان میں کہا کہ جب سب ناامید ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی امید دی ، نوازشریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی، ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے ۔ جبکہ مریم نوازشریف کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے ، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں ۔مسلم لیگ ( ن ) نے ریاست کو بچا کر اپنی سیاست کی قربانی دی کیو نکہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوتی ہے۔




