مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی میں آگ لگ گئی

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو آگ لگنے سے تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ تباہ شدہ گاڑی تکینکی خرابی کے باعث دو مرتبہ ورکشاپ جاچکی تھی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیورموجود تھا جو محفوظ رہا۔گاڑی میں آگ اس وقت لگی جب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف فضائیہ ہائوسنگ سوسائٹی سے واپس جاتی امرا جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں