مزدور تنظیموں کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)شہر کی مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے جماعت اسلامی کے 7ا گست کوہونیوالے احتجاج کی حمائت کااعلان کردیا۔ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میںہونے والے اجلاس میںضلعی امیر محبوب الزماں بٹ نے مزدور تنظیموں، لیبر فیڈریشنز، ٹریڈ یونینز، ٹرانسپورٹرز اور سرکاری ملازمین کی یونینز کے راہنمائوںکو پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوںاور ظالمانہ لیوی ٹیکس کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی۔ اجلاس میں مقامی راہنما چوہدری محمدسلیم،یاسراقبال کھارا،صدر نیشنل لیبرفیڈریشن میاںاعجازحسین،کنوینرلیبرایکشن کمیٹی ملک نذیراحمدبھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں