مسجداقصیٰ کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنمائوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں بعض حلقے مسجد اقصیٰ کے احاطے کو باضابطہ طور پر کثیر المذاہب عبادت گاہ قرار دینے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام صدیوں پرانے اس انتظام کے خلاف ہوگا جس کے تحت مسجد اقصیٰ کا انتظام و انصرام اردن کے زیر نگرانی اسلامی وقف کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں