مسلح افراد نے عدالتی بیلف سے زیر حراست ملزم چھڑا لیا

ساہیوال(بیورو چیف) نواحی چک 133 نو ایل میںعدالت کے بیلف سے زیر حراست ملزم کو چھڑا لیا گیا عدالتی بیلف پر 10مسلح افراد کا حملہ مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شکیل احمد گورائیہ سینئر سول جج ساہیوال نے ایک کیس محمد مدثر بنام محمد شہزاد میںمحمد شہزاد کے ورانٹ گرفتاری عدالت نے جار ی کیے تو بیلف غلا م قادر قادری نے ٹیم کے ہمراہ محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا جس پر اس کا بیٹا محمد عامر نومی پانچ خواتین اور تین نو جوانوں کے ہمراہ آگئے اور عدالتی سٹا ف پر حملہ کر کے زیر حراست محمد شہزاد کو چھڑا لیا ہنگامہ کھڑا کر دیااور تشدد کر کے بیلف کے 1340روپے بھی چوری کر لیے اور موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں