مسلح افراد کا دکان پر حملہ، فائرنگ سے دو بھائی زخمی

کالاشاہ کاکو(بیورو چیف)مریدکے تھانہ صدر کے علاقے ننگل ساہداں میں درجن سے زائد مسلح افراد نے ایک دکان پر حملہ کر کے سرعام اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو دکاندار بھائی امجداور تیمور ولد بوٹا شدید زخمی ہو گئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو تفصیلات کیمطابق واقعہ ننگل ساہداں میں پیش آیا جہاں درجن سے زائد مسلح افراد نے اچانک ایک دکان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے آتے ہی آزادانہ فائرنگ شروع کر دی، جس سے اردگرد موجود لوگوں میں شدید بھگدڑ مچ گئی دکاندار اور راہگیر جان بچانے کے لیے ادھر ادھر چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں