مسلح افراد کی دکاندارکو یرغمال بنا کر لوٹ مار

کھڑیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر وی آئی پی ٹائر دو مسلح افراد آئے اور دوکان پر موجودہ افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے اور جاتے ہوے فائرنگ کر کے وی آئی پی ٹائر کے مالک عبدالرحمن کو شدید زخمی کر ڈالا ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ نصراللہ چٹھہ SHO تھانہ کھرڑیانوالہ محسن منیر بسرا موقع پر پہنچ گے ۔ ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے زخمی ہونے والے عبدالرحمن کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نصراللہ چٹھہ نے کہا کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں