بہاولپور (نامہ نگار) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیرکاکہنا ہے کہ جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کریگی،مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے جدت، مقامی تیاری اورمطابقت پر توجہ دے رہی ہیںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گریژن کادورہ کیا، فیلڈ مارشل نے روہی ای اسکلزلرننگ ہب اورآرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کیمطابق فیلڈمارشل کو آپریشنل،تربیتی اورانتظامی پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پرخصوصی توجہ دی گئی،فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ مشق اسٹیڈ فاسٹ ریزولوکامشاہدہ کیا،مشق میں ڈرونز،الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیا گیا،عاصم منیر نے جوانوں کے بلندحوصلے اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،انہوں نے مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا، انھیں جدید پلیٹ فارمزکی دیکھ بھال اورمعاون جنگی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی،بہاولپور گیریژن پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔




