ساہیوال ( بیورو چیف) ڈاکو بیو پاری، ہوٹل مالک، ملازمین اور دس را بگیروں سے چار لاکھ 21 ہزار روپے کی نقدی، موٹر سائیکل اور چھ موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 125 نو ایل کے قریب ایک بیوپاری محمد طفیل سے ایک لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر 9348 اے ایچ ایس مو بائل مالیت 83 ہزار روپے۔ چک 117 نو ایل کے قریب انجم سہیل سرکاری اہلکار سے نقدی موبائل 60 ہزار روپے ۔ چک 88 چھ آر کے قریب عقیل شہزادہ وسیم کمبوہ عبدالرحمن محمد رفیق،امجد علی مظہر فرید سگھلا محمد اسحاق بختیار علی محمد امین، رانا عبد الماجد دس راہگیروں سے 13 ہزار 900 روپے نقدی، تین موبائل۔ چک 55 پانچ ایل میں ساجد علی ہوٹل مالک سے موبائل نقدی ایک لاکھ دس ہزار روپے ہوٹل ملازمین علی مغل اور محمد رمضان سے دو مو بائل نقدی 55 ہزار روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔جبکہ نوسر بازی کی وارداتوں میں چک 130 نو ایل میں بیوہ خاتون اقراء شہزاد کا ٹریکٹر 27 لاکھ روپے خرد برد کرنے پر محمد حبیب، ابرار رفیق دو فراڈیوں کے خلاف پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقراء شہزاد کے خاوند عمران حبیب نے ایک ٹریکٹر 27 لاکھ روپے میں خریدا تھا لیکن عمران حبیب کی وفات کے بعد منحرف ہو گئے دوھو کہ سے ٹریکٹر 7381 ایم این ایس ہڑپ کر لیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے اقراء شہزاد بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ 406 ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔چک 12 گیارہ ایل میں زمیندار محمد اشفاق کو ثار الحق، قاسم اور قمر تین نوسر بازوں نے چار لاکھ 60 روپے کی فصل برسیم لے کر ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادائیگی کر دی لیکن تین لاکھ روپے لیکر رفو چکر ہو گئے۔ چرچ روڈ پر عطا الرحمن شوروم مالک سے موٹر سائیکل اقساط پر لی اور ایک قسط دے کر 33 ہزار 520 روپے ہڑپ کر لیے۔پولیس صدر چیچہ وطنی اور سٹی ساہیوال نے دو مقدمات 420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




