گوجرہ (نامہ نگار)ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرشہری سے موٹر سائیکل وموبائل چھین لیے جبکہ چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کرلیا ۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ ڈاکوئوںنے کوٹ عبدی خاں کے علی اسدبشیرسے اسلحہ کے زورپر موٹر سائیکل ودوعدد قیمتی موبائل چھین لئے۔ عابد پارک گوجرہ کاغلام جعفراپنی موٹر سائیکل نمبر4030اے ڈبلیو بی پر سوار پینسرہ روڈ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آیاا ورموٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی۔




