کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسیحی برادری کے ایک وفد نے فادر سائمن خورشید کی قیادت میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا سے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری سونیا آشر، سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین، مسیحی سماجی ر ہنما اشرف جان سندھو، سابق ممبر ضلع کونسل ماسٹر بشیر گل، سماجی رہنما نیر داس، شکیل نجم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ ملاقا ت کے دوران اقلیتی برادری کو درپیش مسائل، فلاحی منصوبوں، بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔




