مشتعل افراد کا پولیس پارٹی پر دھاوا،ملزم چھڑا کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول کر چوری کے ملزم کو چھڑا لیا، ہاتھا پائی کے دوران 2ملازمین کی وردی پھاڑ دیں، باہلک پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی فراری’ کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان اجمل شاہ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ باہلک کے سب انسپکٹر خرم سیف نے بتایا کہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اجمل شاہ اور اکمل شاہ کی گرفتاری کیلئے ڈھاری پر چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود مرد وخواتین نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، پولیس کانسٹیبل ظہیر اور ساجد کی وردی پھاڑ دی، خواتین ملزمان عائشہ بی بی’ ساجدہ بی بی وغیرہ ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں