کمالیہ(نامہ نگار)مشکوک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پٹرولنگ ہائی وے پولیس چوکی 728گ ب کے شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن سسرانہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30بور پستول اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کا کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا۔




