کراچی (شوبز نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے حالیہ دنوں میں کرکٹر عماد وسیم اور دیگر شادی شدہ مردوں کے مبینہ بیوفائی کے رویے پر سخت سوالات اٹھادیئے جس کے باعث ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔مشی خان اپنے دوٹوک موقف اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں اور وہ اس وقت ایک مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔حال ہی میں مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں اُن مردوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو شادی کے باوجود دوسری عورتوں سے تعلقات قائم کرتے ہیں اور بعدازاں اپنی بیوی اور بچوں کو بوجھ قرار دینے لگتے ہیں۔




