مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

قاہرہ (سپورٹس نیوز)عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا نے ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصر ہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5ـ11، 3ـ11 اور4ـ11 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5ـ11 اور 5ـ11 کی آسان فتح پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں