ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی پیر محل میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر اور متعلقہ اداروں نے سندلیانوالی روڈ پر المعصوم پٹرولیم سروس کے قریب گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 500 سے زائد 50 کلو گرام کے چینی کے تھیلے برآمد کیے گئے جو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر گودام کو سیل کر دیا




