اسلام آبا د(سپورٹس نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہاہے کہ پی سی بی کی سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔سلمان بٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے،عامر سہیل نے کہاکہ فاسٹ بولرز کی تکنیک بہتر بنانے اور نئی گیند سے سوئنگ سکھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ عامر سہیل نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری قابل تعریف ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے سکول اور کلب کرکٹ کو مستقل بنیادوں پر فروغ دینا ہوگا، عامر سہیل نے کہاکہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں صرف رنز اور وکٹیں نہیں بلکہ تکنیک اور ذہنی مضبوطی بھی دیکھنا ضروری ہے۔




