نعمان اعجاز ایک بہترین اداکار ہیں’ نادیہ افگن

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے ناصرف کام میں بہتری آتی ہے بلکہ نئے انداز سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک بہترین اداکار ہیں، جب بھی وہ ہم ان کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں، وہ ایسے اشارے دیتے ہیں جو ہماری اداکاری کو مزید نکھارتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی کافی جگہ دیتے ہیں وہ اتنے پرفیکٹ ہیں کہ ہم سوچتے ہیں کہ نعمان اعجاز، آپ نے یہ اتنے شاندار طریقے سے کیسے کیا؟ وہ اتنے بہترین ہیں کہ ہمیں ہر لمحے چوکس رہنا پڑتا ہے۔، پھر بھی وہ کہہ سکتے ہیں بچے، تم ابھی سیکھ رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں