اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے معاشی اصلاحات اور ترقیاتی اہداف کے لیے پنجاب گروتھ اسٹریٹجی پلان (PGS 2026-31)کا نیا ماڈل تیار کر لیا ہے، جس میں آئندہ برسوں کی معاشی سمت اور اہم اشاریئے واضح کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس نئے پلان کے تحت نیا بجٹ، ترقیاتی حکمت عملی اور مجموعی معاشی فریم ورک اسی ماڈل کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کی معاشی گروتھ کو تیز کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے میں سرمایہ کاری، صنعت اور روزگار کے فروغ پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے، جبکہ نجی سرمایہ کاری کو معاشی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔پلان کے مطابق حکومت بینک کریڈٹ کی فراہمی، زرعی سپورٹ اور ترقیاتی اخراجات میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔




