فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مجسٹریٹ درجہ اول اسد اﷲ خٹک نے معروف صنعتکار جمسا انڈسٹری کے مالک ریحان اشرف کے قتل کیس میں ملوث کانسٹیبل کے بیٹے عمیر خالد کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔ تفصیل کے مطابق 17 اکتوبر کو جمسا انڈسٹری کا مالک ریحان اشرف اپنی فیملی فنکشن کیلئے چناب کلب آیا جہاں پر انہیں پجارو گاڑی پارکنگ کیلئے ویلے کمپنی کے ورکر کو دیکر اندر چلا گیا، کچھ دیر بعد گاڑی کی لوکیشن تبدیل ہونے کا میسج دیکھ کر باہر آیا تو گاڑی موجود نہ تھی۔ ٹریکر کمپنی کی جانب سے ملنے والے میسج پر جڑانوالہ روڈ پر بندوخان ہوٹل کے قریب پہنچا تو مسلح ملزم نے گردن میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تاہم پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم عمیر خالد ولد خالد کو شاہکوٹ سے گرفتار کیا اور جسمانی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ اسداﷲ خٹک کی عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے ملزم عمیر خالد کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا تو انوسٹی گیشن انچارج تھانہ صدر سب انسپکٹر عاطف منیر نے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل بند کروا دیا۔




