معروف گلوکار شو۔ پاکستان آئیڈل کی ایک دہائی بعد واپسی

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکاری کا شو پاکستان آئیڈل ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، زیب بنگش اور بلال مقصود سمیت کئی نامور شخصیات بطور ججز شامل ہوں گی۔ویرائٹی کے مطابق گلوکاری کے مقابلے کا مقبول شو پاکستان آئیڈل دس سال بعد دوبارہ سے پیش کیا جائے گا۔پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل نے فریمنٹل سے شو کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں تاکہ اس کی پیشکش مثر انداز میں کی جا سکے۔شو کی جیوری میں ملک کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں