معرکہ حق قومی سلامتی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا پیغام دیتا ہے

ڈجکوٹ (نامہ نگار) معرکہ حق کے پیغام کو ایک سال مکمل ہونے اور قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں منظم تقر یب اور تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت میاں قاسم فاروق ، خالد پرویز اور اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو نے کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا عملی ثبوت دیا۔ اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،ڈجکوٹ کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جب معرکہ حق کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں ہر طبقہ فکر کے افراد شریک ہوئے۔ریلی کی قیادت میاں قاسم فاروق ضلعی صدر ن لیگ ،چوہدری خالد پرویز اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو نے نے کی، جبکہ ملک شمشاد علی جدان ،جواد افضل اور میاں جبار و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وطن سے محبت کے اظہار میں پیش پیش رہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکہ حق ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قومی سلامتی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا پیغام دیتا ہے۔معرکہ حق ہماری تاریخ کا اہم باب ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اپنے اختتامی مقام پر پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں