معرکہ حق کتاب کی 5مئی کو رونمائی

لاہور(بیوروچیف) قومی یکجہتی اورعظیم فتوحات کی شاندار تاریخ پرمبنی کتاب ” معرکہ حق” کی رونمائی 5مئی 2026کو کی جائے گی معرکہ حق کے دوران ملکی دفاع کو ناقابل تسخیربناتے ہوئے پاکستانی قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔کتاب ”معرکہ حق ” پاکستان کے دفاع، وقار اور دانشمندانہ سفارت کاری کی ایک جامع اور قابلِ فخر دستاویز ہے، کتاب قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جس میں دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔یہ کتاب بھارت کی سازشوں، فالس فلیگ آپریشنزاور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج نے دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ اس کوعالمی ثالثوں کی طرف دوڑنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں