فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی معتر ف ہوگئی ہے افواج پاکستان نے اپنے کردارسے ثابت کیاہے کہ پاکستان بری نظررکھنے والے کو جواب دے سکتاہے-ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن میکر بن گیاہے اب معاشی قوت بننا ہے پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کر کے خطے اور دنیا میں امن کا قیام یقینی بنایا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلیے بہترین کردار ادا کیا۔ 28فروری کو ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے فورا مذمت کی۔ کسی اور ملک نے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں کی۔ پاکستان واحد ملک ہے، جو مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔ہم صلح و امن پسند ملک ہیں، بین الاقوامی یو این چارٹر پر عمل کرتے ہیں۔




