معمولی جھگڑے پر نشئی نے گولیاں مار کر اپنے حقیقی بھائی کو قتل کردیا

گوجرہ (نامہ نگار) بھا ئی نے فا ئرنگ کر کے بڑے بھا ئی کو موت کی نیند سلا دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 97 ج ب کا محمد عمرا ن عرف ما نا جو کہ نشہ کا عا دی بیا ن کیا جاتا ہے جس کو اس کے چھوٹے بھا ئی حافظ محمد خا لد نے نشہ کر نے سے منع کیا جس پر دونو ں میں جھگڑا ہو گیا تو حافظ خالد نے پستو ل سے فا ئرنگ کرکے اپنے بھا ئی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا محمد عمرا ن زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پرہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم کی تلا ش میں چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں