فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مفاہمت کی بجا ئے مزاحمت کاراستہ خطرناک ہے۔ حکومت نے خلوص سے مزاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنیکی کی کوشش کی اتفاقِ را ئے بھی ہوا مگر پی ٹی کے بعض ارکان کی ضد سے مزاکرات ناکام ہوئے ۔ اب بھی مو قع ہے کہ لانگ مارچ کرنے اور اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے۔ ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ لانگ مارچ سے بانی کی رہائی ممکن نہیں تاہم اس کے لئے محاذ گرم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی مگربانی پی ٹی آئی کی سیاست پکڑوجلا گھیرا تک رہی۔




