ساہیوال(بیورو چیف ) نوا حی چک82 بارہ ایل میں مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر ایک زمیندارکے بھائی معشوق حسین کو کلہاڑیاں مار کر شدید زخمی کر دیا دوسر ا بھائی چھڑانے آیا تو گولی مار دی گئی، چھ کے خلاف مقدمہ دونوں زخمی بھائی ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔محمد آصف کا بھائی معشوق حسین کھیتوںمیں اپنی بھینسیں چرا رہا تھا کہ طیب ،محمد اویس ،منہاس رکھا ،محمد عمیر ،محمد ارشد اور ایک نا معلوم ملزم آکر بلا وجہ معشوق حسین کو گالی گلوچ کر کے کلہاڑیوں کے وار کر نا شروع کر دیے اور زخمی کر دیا جب بھائی آصف نے دیکھا تو چھڑانے آیا تو اویس نے پسٹل سے سیدھا فائر کر دیا۔




