ملت روڈ کی تعمیر جلد مکمل،تمام مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ملت روڈ کے سرپرست اعلیٰ حاجی عابد حسین مغل کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض تھے’ اجلاس میں انجمن تاجران ملت روڈ کے صدر ڈاکٹر دائود احمد’ سرپرست اعلیٰ حاجی عابد حسین مغل’ جنرل سیکرٹری احسان علی ڈھلوں’ سینئر وائس چیئرمین اشتیاق احمد بٹ’ سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار حمید بھٹو’ بلال گل’ سرپرست حاجی محمد اقبال’ LPGایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری علی حسن وڑائچ’ نائب صدر مرزا شوکت’ سیکرٹری اطلاعات شبیر جان’ میاں عرفان و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری پرویز اقبال کموکا’ میاں تنویر ریاض نے کہا کہ الائیڈ گروپ نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کو مقدم رکھا ہے’ تاجروں بھائیوں کی عملی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے’ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تاجر بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف لے کر دیا جائے اور جو محکموں کے افسر بلاوجہ تاجر بھائیوں کو تنگ کرتے ہیں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے’ ملت روڈ ایک مصروف ترین روڈ ہے جس کا کوئی والی وارث نہ تھا’ جب سے انجمن تاجران ملت روڈ وجود میں آئی ہے اور یہاں کے تاجروں نے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے ملت روڈ کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں’ ہم نے ڈویژنل کمشنر محترمہ مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ملاقات میں بھی ملت روڈ کی تعمیر کا مسئلہ ٹاپ آف دی لسٹ رکھا تھا’ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملت روڈ کی تعمیر شروع ہو چکی ہے’ عنقریب ملت روڈ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی’ اس کے علاوہ بھی جو بھی مسائل ہوں گے ہم انجمن تاجران ملت روڈ کے عہدیداروں کے ساتھ کھڑے ہیں’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملت روڈ کے صدر ڈاکٹر دائود احمد’ سرپرست اعلیٰ حاجی عابد حسین مغل نے کہا کہ ملت روڈ کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے کیونکہ ملت روڈ لاوارث تھا’ مگر جب سے انجمن تاجران ملت روڈ وجود میں آئی ہے اور ہم نے اپنے مسائل حکام بالا کے سامنے رکھے ہیں یہاں کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں’ انشاء اللہ بہت جلد ملت روڈ کے تمام مسائل حل ہوں گے’ اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا اور جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی اور ہمیں سیدھا راستہ دکھایا’ اس موقع پر LPG ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری علی حسن وڑائچ نے کہا کہ LPG کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں’ جنہیں ہم ہر فورم پر ہائی لائٹ کرتے رہتے ہیں’ انہوں نے چوہدری پرویز اقبال کموکا اور میاں تنویر ریاض کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب بھی کوئی مسئلہ ہوا ان لوگوں نے ہمیں مسائل سے نجات دلائی اور ہمارے قدم سے قدم ملا کر چلے جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آئند بھی ہمارے قائدین ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے اور ہمارے مسائل حل کرواتے رہیں گے’ اجلاس سے انجمن تاجران ملت روڈ کے جنرل سیکرٹری احسان علی ڈھلوں’ سینئر وائس چیئرمین اشتیاق احمد بٹ’ سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار حمید بھٹو’ بلال گل’ سرپرست حاجی محمد اقبال’ LPGایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری علی حسن وڑائچ’ نائب صدر مرزا شوکت’ سیکرٹری اطلاعات شبیر جان’ میاں عرفان و دیگر تاجر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں