ملت روڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ملت روڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے واسا کو 30ستمبر 2026 تک کی ڈیڈلائن دے دی۔انہوں نے ملت روڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود افراد سے ملاقات کرکے روڈ کی صورتحال بارے دریافت کیا۔انہوں نے روڈ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کی موجودگی میں روڈ کی مرمت وبحالی کی ٹائم لائینز مقرر کیں اور واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک روڈ کی تعمیر یقینی بنائی جائے اس ضمن میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں