ایبٹ آباد(نامہ نگار) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ ہو رہی ہے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باوجود کیڈٹس نے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو سلامی پیش کی۔تقریب میں 72ویں انٹگریٹڈ کورس،15ویں مجاہد کورس اور27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی تکمیل ہوئی اور کیڈٹس نے پاس آٹ کیا۔پاس آئوٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، سری لنکن لیڈی کیڈٹ نائنی اورملنی بھی کیڈٹس میں شامل ہیں، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ایئرچیف مارشل نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا اور حیدر کمپنی کو قائداعظم بینر سے بھی نوازا گیا۔




